27 ستمبر 2016 - 20:02
ٹرمپ کے احمقانہ بیانات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

انہوں نے کہا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ان کا یہ وعدہ کہ وہ یروشلم القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنائیں گے مکمل طور پر تباہ کن ثابت ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے صحافی ’’رچرڈ سلور سٹائن‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں امریکی ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ان بیانات کہ وہ یروشلم القدس کو اسرائیلی یہودیوں کی ابدی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایسے احمقانہ بیانات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ایسے غیر دانشمند انسان  ہیں جنہیں اصل سفارتی پالیسی کے مسائل اور بین الاقوامی قوانین کی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ان کا یہ وعدہ کہ وہ یروشلم القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنائیں گے مکمل طور پر تباہ کن ثابت ہوگا۔

موصوف صحافی نے کہا کہ آج تک کسی بھی امریکی صدر نے ایسے بیانات نہیں دئے ہیں کیونکہ ایسے بیانات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ایسے بیہودہ بیانات کے خوفناک اثرات کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر خدانخواستہ ٹرمپ اوول آفس میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تو ان کے اقدامات و بیانات سے عرب اورمسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر بدامنی ، مظاہرے ، فسادات اور تشدد بھڑک سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک اور انتقاضہ ابھرنے کا اندیشہ ہے۔

رچرڈ سلور سٹائن نے مزید ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات کو ایک بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حرکات اور بیانات دنیا بھر کی حکومتوں کی پالیسیوں کے خلاف ہیں اور عالمی برادری اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲